منڈگوڈ:21/ دسمبر(ایس اؤنیوز)تعلقہ کے اگڈی دیہات میں ایک انجان نعش سڑی ہوئی حالت میں پائی گئی ۔ جس کے متعلق شبہ جتایا جارہا ہے کہ متعلقہ کی موت روگرین نامی زہر پی کر ہوئی ہے، پولس کو شبہ ہے کہ یہ خودکشی کا معاملہ ہے۔
بتایا جارہا ہے کہ تین چار دن پہلے ہی متعلقہ انجان شخص نے اگڈی دیہات کے کلہل میں زہر پی کر خود کشی کی ہوگی۔ ابھی تک پائی گئی نعش کی شناخت نہیں ہوپائی ہے۔ پولس کی جانچ کے بعد ہی اس بات کا پتہ چلے گا کہ واقعی یہ ایک خود کشی ہے یا پھر قتل ۔معاملے کو لے کر منڈگوڈ پولس تھانے میں کیس درج کرلیا گیا ہے اور پولس جانچ کررہی ہے۔